ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / AK-47 فائرنگ ٹیسٹ میں ناکام ہوئی مہاراشٹر پولیس کی 1430 بلیٹ پروف جیکٹ

AK-47 فائرنگ ٹیسٹ میں ناکام ہوئی مہاراشٹر پولیس کی 1430 بلیٹ پروف جیکٹ

Sun, 04 Feb 2018 20:04:15    S.O. News Service

ممبئی،4فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے بعدمہاراشٹرپولیس نے خودکوملی4600 بلٹ پروف جیکٹس میں سے ایک تہائی یعنی کل1430 جیکٹ کمپنیوں کوواپس کردی ہے،یہ جیکٹ اس لیے لوٹائی گئیں کیونکہ یہ-47 AKگولی ٹیسٹ میں ناکام رہے تھے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس (خریداری اور کوآرڈینیشن) وی وی لکشمی نارائی نے کہا کہ AK۔47 ٹیسٹ میں ناکامی کی وجہ سے، ہم نے 1400 بلٹ پروف جیکٹ مینوفیکچررز واپس لوٹادیئے ہیں۔

یہ جیکٹ کانپورمیں واقع کمپنی کوواپس کی گئی ہے جہاں سے یہ تین قسطوں میں آئی تھی۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کمپنی کو 5000 بلٹ پروف جیکٹس بنانے کا حکم دیاتھا۔ یہ کمپنی دیگر مرکزی سیکیورٹی فورسز کو بھی یہ جیکٹ فراہم کرتی ہے۔ کسٹمر ڈیوٹی کے ساتھ 17 کروڑ روپے اداکیے گئے تھے اور4600 جیکٹس وصول کیے گئے تھے۔ایک اور اہلکار نے بتایا کہ چندی گڑھ میں واقع مرکزی فورسنسنک سائنس لیبارٹری میں کئے گئے ٹیسٹ میں 3000 جیکٹس منظورکیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 1430 جیکٹس واپس آ گئی ہیں کیونکہ ٹیسٹ کے دوران اے کے 47 گولیاں ان میں ہوکرگزرگئیں۔2008 کے دہشت گردی کے حملوں میں اے ٹی ایس کے سربراہ ہیمنت کرکرے کی موت کے بعد بلٹ پروف جیکٹس کے معیار پر ایک بہت بڑا تنازع شروع ہواتھا۔


Share: